اسپشل اسٹوری

دو لڑکیوں نے کرلی آپس میں شادی

نئی دہلی: آج کل فطرت کے برخلاف لڑکی کی لڑکی سے اورلڑکے کی لڑکے سے شادی کے کئی واقعات پیش آرہے ہیں تازہ طورپراسی طرح کا ایک واقعہ ریاست تمل ناڑو میں پیش آیا۔ سوبھیکشا سبرامنیم کا تعلق تمل برہمن خاندان سے ہے وہ کینیڈا کے کالگاری میں مقیم ہے۔ ٹینا داس نامی لڑکی کا تعلق بنگلہ دیش کے ہندوخاندان سے ہے وہ بھی کینیڈا میں رہتی ہے۔ ان دونوں لڑکیوں کی کینیڈا کے ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعہ ہوئی اوردوستی محبت میں بدل گئی اوران دونوں نے آپس میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سوبھیکشا یہ چاہتی تھی کہ اس کی شادی کینیڈا کے بجائے تمل ناڈومیں انجام پائے جس پراس کے خاندان والے راضی ہوگئے۔ دونوں لڑکیاں اوران کے خاندان کے ارکان تمل ناڈو پہنچے جہاں ان دونوں لڑکیوں کی شادی ہندو رسم کے مطابق انجام پائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button