تلنگانہ
مونگ پھلی کا دانہ گلے میں پھنسنے سے چار سالہ لڑکی کی موت

حیدرآباد: حیدرآباد شہر کے مضافاتی علاقہ عبداللہ پورمیٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں چار سالہ لڑکی گلے میں مونگ پھلی کا دانہ پھنس جانے کے باعث فوت ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق لشکر گوڑہ، عبداللہ پورمیٹ کے ساکن شیام سندر اور مادھوی کی بیٹی تنویکا مونگ پھلی کھا رہی تھی کہ اچانک ایک دانہ اس کے گلے میں پھنس گیا۔
لڑکی کی حالت بگڑنے پر فوری طور پر اسے حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا، تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔