تلنگانہ

نریندر مودی اور امیت شاہ تیسرے مرحلہ کی پولنگ کے بعد خوفزدہ ہیں: ملکارجن کھرگے

حیدرآباد _ 11 مئی ( اردولیکس) کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے جمعہ کو حیدرآباد کا دورہ کرتے ہوئے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

 

ملکارجن کھرگے نے کہا کہ بی جے پی کے قائدین بالخصوص وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے مذاہب کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلہ کی رائے دہی کے بعد مودی اور امیت شاہ خوفزدہ ہوچکے ہیں۔ وہ انتخابات سے ہٹ کر بات کررہے ہیں وہ پارٹی منشور پر بات نہیں کررہے ہیں۔ترقی پر ووٹ مانگنے کے لئے ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ہر بات پر کانگریس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

 

دوسال پہلے کہتے تھے کہ کانگریس سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ اب وہ کانگریس سے خائف ہیں۔ مٹن، چکن، بیف، کبھی مسلم لیگ، کبھی منگل سوتر کی بات کررہے ہیں مودی جی کالادھن اور2کروڑ نوکریوں کے بارے میں کچھ نہیں بولتے۔ مرکز میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی تو گیارنٹی اسکیمات کو روبہ عمل لایا جائے گا

 

۔خواتین کو سرکاری ملازمتوں میں 50فیصد تحفظات دئیے جائیں گے۔ روزگار ضمانت اسکیم کے تحت ہر مزدور کو400 روپے یومیہ اجرت دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button