جنرل نیوز

المیزان کے جاریہ سال کے پہلے قافلے کی ادائیگی عمرہ کیلئے روانگی

حیدرآباد: المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کا 53 رکنی قافلہ  شمس آباد ایئر پورٹ سے الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر کی قیادت میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوا۔ الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ عازمین عمرہ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تمام مقدس مقامات زیارت کروائی جائیگی اور 17 جنوری کو واپسی ہوگی اور اگلے تین قافلے 25 جنوری 14 فبروری اور 12 مارچ کو روزانہ ہونگے ۔ سال 2022 میں 12 قافلے روانہ ہوچکے ہیں اور 2023 کا یہ پہلا قافلہ روانہ ہورہا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button