ایجوکیشن
تلنگانہ دسویں جماعت کیلئے ضروری اطلاع۔سالانہ امتحانات کے نشانات میں اہم تبدیلی

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست میں 10ویں کلاس کے مارکس سسٹم میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ فی الحال 10ویں جماعت میں 20 انٹرنل مارکس اور 80 نشانات کے لیے سالانہ امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں۔
اس مرتبہ حکومت نے انٹرنل مارکس سسٹم کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔ اس کے بعد فائنل امتحانات 100 نشانات کے لیے ہوں گے۔ محکمہ تعلیمات کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں کہا ہے کہ اس نئی پالیسی کا اطلاق تعلیمی
سال 2024-25 سے ہوگا۔ طلباء کو اب 24 صفحات پر مشتمل آنسر بک لیٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔