تلنگانہ

ہتک عزت کیس میں تلنگانہ کی خاتون وزیر کو عدالت میں حاضر پیش ہونے کی ہدایت

تلنگانہ کی خاتون وزیر کونڈا سریکھا کو حیدرآباد کی نامپلی عدالت نے سمن جاری کیے ہیں۔ عدالت نے انہیں حکم دیا ہے کہ وہ 12 دسمبر کو شخصی طور پر حاضر ہوں۔ چند دن قبل وزیر کونڈا سریکھا نے اداکار ناگرجنا کے خلاف متنازعہ بیانات دیے تھے۔

 

اداکار ناگرجنا نے ان بیانات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وزیر کے خلاف نامپلی عدالت میں ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا جس میں ان کے خلاف فوجداری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

 

عدالت نے جمعرات کے روز اس کیس کی کو سماعت کرتے ہوئے وزیر کونڈا سریکھا کو سمن جاری کیے اور ان سے کہا کہ وہ عدالت میں حاضر ہو کر اپنے بیانات کی وضاحت کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button