جنرل نیوز

صفا بیت المال شاخ کریم نگر پر قومی پرچم کشائی

 

دفترصفا شاخ کریم نگر پر 75ویں یوم جمہوریہ کے موقع پربدست جناب مولانا محمد کاظم الحسنی صاحب( صدر صفا بیت المال شاخ کریم نگر) و حافظ محمد عبدالحکیم خان صاحب (نائب صدر صفا بیت المال شاخ کریم نگر)

پرچم ہند کی کشائی عمل میں آئی اس موقع پر آئے حاضرین و محبین صفا سے خطاب کرتے ہوے مفتی صادق حسین قاسمی (امام وخطیب مسجد کوثر)نے کہا کہ آزادی کے بعدملک میں امن وامان قائم رہنے کے لئے کسی ایسے قانون کی ضرورت تھی جس پر تمام مذاہب متفق ہوں اسی بنا پر تقریبا تین سال کے عرصہ میں ڈاکٹرامبیڈکر کی سرپرستی اور ملک کے علماءدانشوران کی نگرانی میں ایسا منظم قانون بنایا گیا جس پر سب مذاہب متفق ہوں ہمارا یہ ہندوستان ہمہ مذہبی وہمہ تہذیبی گلدستہ ہے یہاں کے تمام بسنے والوں میں آپس میں محبت و بھائی چارگی ہے ہم سب اسکو باقی رکھیں تمام برادران وطن کے ساتھ خوش اخلاقی سے رہیں یہاں نفرتیں وعداوتیں نہ پھیلائیں ہم مسلمان محبت وامن کا پیغام دینے والے ہیں جو لوگ نفرت پھیلا رہے ہیں وہ اپنی اس حرکت سے باز آجائیں ۔نیز مولانا خواجہ فرقان قاسمی صاحب نے حاضرین سے کہاکہ یاد رہے کہ آج جو بڑی خوشی و مسرت سے یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے یہ ہمارے اسلاف کی اور بالخصوص علمائے کرام کی قربانیوں کی دین دوسری برادری نے اتنا پسینہ نہیں بہایا جتنا کہ مسلمانوں نے اس ملک کی آزادی کے لئے خون بہایا ہے۔

 

یاد رہے کہ یہ آزادی ہندہمیں ایسے ہی نہیں مل گئی بلکہ اسکے پیچھے لاکھوں مسلمانوں کی قربانیاں ہیں جمہوریت کی بنیاد پر یہاں کے بسنے والے لوگ سب برابر ہیں چاہے وہ امیر ہو یا غریب، نوکر ہو یا مالک۔مولانا محمد کاظم الحسنی صاحب نے حاضرین سے کہاکہ در حقیقت ہمارا یوم جمہوریہ منانا ان مجاہدین آزادی اور بالخصوص ہمارے اسلاف کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔اس موقع پرصدر صفا نے کہا کہ یہاں ہمارے اس ملک میں سب کو اپنے مذہب پرآزادی سے عمل کرنے کا اختیار ہے اس ملک سے مسلمانوں کو ختم کرنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں

 

اور آج جودستورہندمیں موجودہ حکومت کی جانب سے تبدیلی کی کوششیں کی جارہی ہےیہ جمہوریت کے اصول کے خلاف ہے۔یہ اللہ کا قانون ہے کہ دنیا میں حکومتیں بدلتی رہتی ہیں آج جو حکومت عوام پرظلم کریگی وہ کل پارہ پارہ ہوکر ختم ہوجائیگی ۔اس ہندوستان کی قانونسازی میں اس وقت کے علمائے کرام نے یہ بھر پور کوشش کی کے کوئی قانون بھی مسلمانوں کے مذہبی امور (قرآن،وحدیث )سے نہ ٹکرائے لیکن آج موجودہ حکومت کی جانب سے اس دستور ہند کی ترمیم کی کوشش لگاتار جاری ہے

 

۔اجلاس کے اختتام پرمولانا محمد حیدر اسعدی صاحب  نے ملک میں امن وامان کے لیے دعا کی حافظ مرزاخلیل اللہ بیگ صاحب (جنرل سکریٹری صفاشاخ کریم) نےتمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔اس پرچم کشائی کے موقع پر،حافظ محمد اسماعیل صاحب، حافظ وسیم احمدصاحب،حافظ احمد صاحب ،حافظ اظہر صاحب ،محمد عرفان ،سید افسر،سید ظہیر، کے علاوہ ذمہ داران مسجد کوثر و مسجد زیب النساء واہلیان محلہ گودام گڈہ و تمام اراکین صفا شاخ کریم نگرموجود تھے۔  ی

متعلقہ خبریں

Back to top button