تلنگانہ

تلنگانہ گورنر کی کھمم شہر آمد _ کلکٹر وی پی گوتم ، کمشنر پولیس وشنو یس واریر نے کیا والہانہ استقبال

گورنر تلنگانہ محترمہ تمل سائی نے آج کھمم شہر کا دورہ کیا کھمم آمد پر کھمم کلکٹر وی پی گوتم کھمم کمشنر پولیس وشنو یس واریر نے گورنر محترمہ تمل سائی کا والہانہ استقبال کیا واضح رہے کہ گورنر محترمہ تمل سائی کھمم کٹس کالج کے دعوت پر حاضر ہوی کھمم انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ایڈ سانئس کیٹس کالج میں منعقدہ تقریب سے گورنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا کالج انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے

طلباء نے مختلف شعبوں میں جو پراجیکٹ تیار کیا گورنر نے ان پراجیکٹ کو دیکھ کر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طلباء ہر میدان میں محنت و جستجو کے ساتھ آگے بڑھ کر ملک کے لئے اپنی خدمات انجام دیں ایک طالب علم بہترین ڈاکٹر بنے ایک طالب علم بہترین انجینیئر بنے ملک کو ہر شعبہ میں افراد کی ضرورت ہے لہذا طلباء کو چاہیے کہ وہ محنت و جستجو اور عظم مصمم کے ساتھ تعلیمی میدان میں پروان چڑے اس موقع پر کھمم کے مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے گورنر محترمہ سے ملاقات کرکے یاداشتیں پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button