تلنگانہ

کریم نگر کے لوئیر مانیر ڈیم میں ایک ماہی گیر کے جال میں 25. کلو وزنی بڑی مچھلی پھنس گئی۔

تلنگانہ کے کریم نگر کے مانیر ڈیم میں ایک ماہی گیر کے جال میں 25. کلو وزنی بڑی مچھلی پھنس گئی۔

 

اطلاعات کے مطابق، تعلقہ تِمّاپور کے سنگم پلی گاؤں کے رہنے والے کُونا سمپت لوئر مانیر ڈیم میں مچھلی پکڑنے گئے تھے۔ حالیہ دنوں میں ڈیم سے بھاری بارش کے باعث بڑی مقدار میں پانی چھوڑا گیا، جس کے ساتھ مختلف اقسام کی مچھلیاں بہہ کر آئی تھیں۔ اسی دوران سمپت کے جال میں پچیس کلو وزنی مچھلی پھنس گئی۔

 

جب انہوں نے بڑی مشکل سے جال کھینچ کر باہر نکالا تو یہ مچھلی "بوچّے” قسم کی نکلی۔ اس غیر متوقع کامیابی پر سمپت کی خوشی کی انتہا نہ رہی ۔ انہوں نے مچھلی کو فروخت کے لیے پیش کیا، جہاں قریبی گاؤں کے ایک شخص نے اسے 3 ہزار 500 روپے میں خرید لیا۔

 

واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button