2دسمبر کو گورنمنٹ گری راج کالج نظام آباد میں دکن میں نعتیہ شاعری پر قومی سمینار، مقالے مطلوب

2 دسمبر کو گورنمنٹ گری راج کالج نظام آباد میں دکن میں نعتیہ شاعری پر قومی سمینار، مقالے مطلوب
نظام آباد18/اکتوبر (اردو لیکس)
شعبۂ اردو، گرراج گورنمنٹ ڈگری کالج (خودمختار)، نظام آباد کے زیرِ اہتمام اور فیبر اسوسی ایٹس، حیدرآباد کے اشتراک سے *’’دکن میں نعتیہ شاعری: روایت، رجحانات اور امکانات‘‘ کے موضوع پر 2 دسمبر 2026ء کو ایک روزہ قومی سمینار* منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس سمینار کا مقصد دکن میں اردو، عربی و فارسی زبانوں میں نعتیہ شاعری کی ادبی و فکری روایت، اس کے تاریخی ارتقا اور عصری رجحانات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ لینا ہے۔ اس ضمن میں جامعات، کالجوں، تحقیقی اداروں اور ادبی حلقوں سے وابستہ اساتذہ، محققین، ناقدین اور ریسرچ اسکالرز سے معیاری تحقیقی مقالات اردو میں مطلوب ہیں۔
مقالوں کے لیے اہم موضوعات میں دکن میں نعتیہ شاعری کا آغاز و ارتقا، صوفیانہ روایات اور عشقِ رسول ﷺ کا تصور، قطب شاہی اور آصف جاہی ادوار کی نعتیہ شاعری، سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلو، کلاسیکی و جدید شعری رجحانات، خواتین اور غیر مسلم شعرا کی نعت گوئی، اردو صحافت، ڈیجیٹل میڈیا اور نعتیہ ادب کے فروغ میں مصنوعی ذہانت (AI) کے امکانات شامل ہیں۔ سمینار کے مرکزی موضوع سے متعلق دیگر معیاری تحقیقی مقالات بھی قبول کیے جائیں گے۔
مقالہ اصل، غیر مطبوعہ اور تحقیقی اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ منتخب معیاری مقالات کو کتابی مجموعے کی شکل میں ISBN کے ساتھ شائع کیا جائے گا۔ مقالہ ارسال کرنے کی آخری تاریخ 10 نومبر 2026ء ہے، جبکہ رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے (1000) مقرر کی گئی ہے۔ تمام رجسٹرڈ شرکاء کو سیمنار کے مقالوں کی کتاب دی جائے گی۔
مقالے درج ذیل ای میل پتے پر ارسال کیے جا سکتے ہیں:
urduseminarggc@gmail.com
fabar4you@gmail.com
مزید معلومات کے لیے 9948011372, 9032316770، یا 8919564314 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
رجسٹریشن لنک:
https://forms.gle/nN4rYS8b6hWqzStd8



