جرائم و حادثات

مندر کے پاس بھکتوں کو ٹرک نے روند دیا 12 ہلاک متعدد زخمی

نئی دہلی: ریاست مدھیہ پردیش میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ گوالیار میں شیتلا ماتا مندر کے قریب ایک ٹرک بے قابو ہو کر عقیدت مندوں پر چڑھ گیا۔ اس حادثے میں 12 افراد ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

 

یہ واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا۔چنّور کی جانب سے اناج سے لدا ہوا ٹرک آ رہا تھا کہ مندر کے قریب ڈرائیور اس پر قابو کھو بیٹھا۔ ٹرک نے رکاوٹوں مندر کے مرکزی دروازے اور دیوار کو ٹکر ماری اور پھر عقیدت مندوں کو روندتا ہوا آگے بڑھ گیا۔

 

اس حادثے میں کئی عقیدت مند ٹرک کے نیچے آ کر ہلاک ہوگئے۔ڈیوٹی پر موجود دو پولیس ملازمین بھی شدید زخمی ہو گئے۔پولیس اور انتظامی حکام جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ان میں سے پانچ افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

 

نو راتوں کے تہوار، نوراتری، کے موقع پر اس راستے پر رکاوٹیں اور پولیس چیک پوسٹ قائم ہونے کے باوجود ٹرک اندر کیسے داخل ہوا حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button