ایجوکیشن

مدرسہ اسلامیہ ابوبکر صدیق خان پورہ کریم نگر میں جلسۂ تقسیمِ انعامات و تعلیمی مظاہرہ

 

کریم نگر: مدرسہ اسلامیہ ابوبکر صدیق، خانپورہ کریم نگر کے زیر اہتمام ہفتہ 6 جون کو اعظم گیسٹ ہاؤس میں جلسۂ تقسیمِ انعامات اور طلبہ کا تعلیمی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں شہر کے معروف علماء کرام، حفاظِ کرام اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔

 

جلسہ کی نگرانی مولوی جمیل احمد، جنرل سیکریٹری سہارا بیت المال کریم نگر نے کی جبکہ صدارت حافظ عبدالحکیم خان، نائب صدر صفا بیت المال کریم نگر نے انجام دی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی مولانا محمد آصف صابر حسامی، امام و خطیب مسجد نعیم حسینی خانپورہ کریم نگر نے خطاب کرتے ہوئے دینی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

 

پروگرام کے دوران طلبہ نے مختلف تعلیمی و دینی مظاہرے پیش کیے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ مقررین نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button