جرائم و حادثات

نلگنڈہ وقف بورڈ انسپکٹر 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

نلگنڈہ: تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے ضلع نلگنڈہ کے وقف بورڈ انسپکٹر شیخ محمود کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

 

اے سی بی کے مطابق ملزم نے ایک شکایت گزار کی جانب سے جامع مسجد ابوبکر صدیقؒ، پداوورا کی جائیداد کو وقف بورڈ ریکارڈ میں درج کرنے سے متعلق درخواست پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر، وقف بورڈ حیدرآباد کو حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کے عوض رشوت طلب کی تھی۔ ملزم کو رشوت کی رقم وصول کرتے وقت گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے 10 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔

 

اے سی بی نے بتایا کہ سرکاری فرائض کی انجام دہی میں ناجائز فائدہ حاصل کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے نامپلی میں قائم خصوصی عدالت میں ریمانڈ کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

اے سی بی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی سرکاری ملازم رشوت طلب کرے تو ٹول فری نمبر 1064 پر اطلاع دیں۔ شکایت کنندہ کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button