جنرل نیوز

متحدہ ضلع عادل آباد سے جملہ 340 عازمین حج کا انتخاب

عادل آباد۔(اردو لیکس)عادل آباد ضلع حج سوسائٹی صدر محمد شاہد احمد توکل نے ایک صحافتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال آن لائن قرعہ کے ذریعے متحدہ ضلع عادل آباد سے جملہ 340 عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا۔ جس میں عادل آباد سے 110 عازمین حج، نرمل سے 138 عازمین حج،كمرم بھیم آصف آباد سے 48 عازمین حج اور منچریال سے 44 عازمین حج منتخب ہوئے ہیں۔محمد شاہد احمد توکل نے تمام قرعہ اندازی میں منتخب عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے منتخب عازمین حج سے خواہش کی کہ وہ حج اخراجات کی پہلی قسط -/81,800 روپے کا چالان کو ر نمبر کے ذریعے 7/اپریل 2023 سے قبل اسٹیٹ بنک آف انڈیا یا یونین بنک آف انڈیا کے ذریعہ جمع کر دیں

 

۔بعد ادائیگی ڈاؤن لوڈ کردہ حج درخواست اور ڈیکلریشن کی کاپی، حج کمیٹی آف انڈیا کے تجویز کردہ پروفارما کے ذریعہ میڈیکل سرٹیفکیٹس جن پر سرکاری میڈیکل آفیسر یا سرکاری ڈاکٹر کی دستخط لازمی ہے اپنا فٹنس سرٹیفکیٹ ،اوریجنل انٹرنیشنل پاسپورٹ، کووڈ ویکسین سرٹیفکیٹ،دو عد پاسپورٹ سائز فوٹوز جس کا پس منظر سفید ہو،اور بینک چالان کی ہارڈ کاپی، تلنگانہ حج کمیٹی ،حج ہاؤز ، نامیلی ،حیدر آباد یا عادل آباد ضلع حج سوسائٹی صدر محمد شاہد احمد توکل کے پاس 10 اپریل سے قبل داخل کردیں۔

 

انہوں نے تمام عازمین سے خواہش کی کہ وہ مزید تفصیلات کیلئے عادل آباد ضلع حج سوسائٹی صدر محمد شاہد احمد توکل سے 9849214764 اور محمد آصف الدین سے9394354477 یا دفتر اعتماد اردو ڈیلی بھکتاپور عادل آباد پر ربط کر سکتے ہیں۔عادل آباد ضلع حج سوسائٹی عازمین حج کی بہتر خدمات و رہبری کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button