ایجوکیشن

اقلیتی اقامتی کالج بوائز نارائن پیٹ کے طلباء کا انٹرمیڈیٹ میں شاندار مظاہرہ: 

نارائن پیٹ: 09 مئی (اردو لیکس) نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی کالج بوائز کے طلباء نے انٹرمیڈیٹ میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ سال دوم کے ایم پی سی گروپ کے سائی کمار نے 1000/980 نشانات حاصل کئے۔ اور بی پی سی گروپ سے محمد شریف نے 1000/972 نشانات حاصل کئے۔ اور جبکہ 18 طلباء ہیں جنہوں نے 900 سے زیادہ نمبرات حاصل کئے۔ سال اول کے محمد الیاس نے بی پی سی میں 440/430 نشانات حاصل کئے ہیں۔

 

جبکہ دیگر طلباء نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ کالج پرنسپل جگدیش ریڈی ودیگر اسٹاف نے طلباء کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر پرنسپل نے بتایا کہ جناب محمد شفیع اللہ سکریٹری ٹمریز کی نگرانی میں اقلیتی اقامتی اسکول و کالج چلائے جارہے ہیں۔ جس سے ہزاروں طلباء استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے اولیاء طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے ٹمریز کالج و اسکول میں داخلہ دلوائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button