ایجوکیشن
نیٹ (NEET-UG 2026) میں سیدہ مہک جیا ہاشمی کی نمایاں کامیابی

حیدرآباد:حیدرآباد کی ہونہار طالبہ سیدہ مہک جیا ہاشمی دختر سید عبدالمعیز ہاشمی نے قومی سطح کے طبی داخلہ امتحان NEET-UG 2026 میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 720 میں سے 430 نمبر اور 89.65 پرسنٹائل حاصل کیے۔
سیدہ مہک جیا ہاشمی کی اس کامیابی پر ان کے والدین، اساتذہ اور عزیز و اقارب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اللہ تعالیٰ کے فضل، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کو دیا۔
تعلیمی حلقوں نے اس کامیابی کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سیدہ مہک جیا ہاشمی مستقبل میں ایک کامیاب ڈاکٹر بن کر قوم و ملت کی خدمت انجام دیں گی۔




