ایجوکیشن

ایم ایس جونیئر کالج کے طلبہ کی نیٹ 2026 میں شاندار کامیابی

200 سے زآئد طلبہ کو ایم بی بی ایس کی فری سیٹ متوقع، محمد تقی احمد علی شمس نے آل انڈیا رینک 652 حاصل کیا

حیدرآباد، 17 جولائی: ایم ایس جونیئر کالج نے ایک بار پھر میڈیکل انٹرنس امتحانات میں اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نیٹ 2026 میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سال 33 طلبہ نے 500 یا اس سے زائد ارکس حاصل کرکے ادارے کی علمی برتری کا ایک اور ثبوت پیش کیا۔

 

اس کامیابی کی قیادت محمد تقی احمد علی شمس نے کی، جنہوں نے 720 میں سے 666 نمبر حاصل کرتے ہوئے آل انڈیا رینک 652 اپنے نام کیا۔دیگر نمایاں کامیاب طلبہ میں الفیہ نورین 612 مارکس، دانیہ مرزا 585مارکس ، اسید تابش انتولے 576مارکس, محمد مصباح علی 578مارکس ، اور اکھیلا سمن 569 مارکس شامل ہیں۔ اس طرح 33 طلبہ نے 500 سے زائد مارکس اور متعدد طلبہ نے450 سے زآئد مارکس حاصل کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاتوقع کی جا رہی ہے کہ ان میں سے 200 سے زآئد طلبہ ملک و ریاست تلنگانہ کے ممتاز سرکاری اور پرآئیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی فری سیٹ حاصل کرے گی۔ ان کی یہ شاندار کامیابی ایم ایس جونیئر کالج کے معیاری تعلیمی نظام، طلبہ کی محنت اور اساتذہ کی مسلسل رہنمائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی میڈیکل کے قابل طلبہ تیار کرنے والے اداروں میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ اب تک ایم ایس کے 2,116 طلبہ میرٹ کی بنیاد پر ایم بی بی ایس کی مفت (گورنمنٹ) نشستوں پر داخلہ حاصل کر چکے ہیں، جو ادارے کی مسلسل تعلیمی کامیابیوں کا روشن ثبوت ہے۔

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی انتظامیہ نے نیٹ کے ٹاپرس کو تہنیت پیش کرنے کے لئے کارپوریٹ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم ایس کے منیجنگ ڈائرکٹرس انور احمد اور ڈاکٹر معظم حسین نے خطاب کرتے ہوئےکامیاب طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ یہ کامیابیاں ادارے کے مربوط تعلیمی نظام، تجربہ کار اساتذہ، مسلسل نگرانی، باقاعدہ ٹیسٹنگ اور اعلیٰ معیار کی نیٹ کوچنگ کا نتیجہ ہیں۔ اس موقع پراطمینان کا یھی اظہار کیا کہ ری-نیٹ (Re-NEET) جیسے غیر معمولی حالات اور ذہنی دباؤ کے باوجود ایم ایس کے طلبہ نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انتظامیہ کے مطابق طلبہ نے ثابت قدمی، محنت اور اعتماد کے ساتھ چیلنجز کا سامنا کیا، جس کے نتیجے میں یہ شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔

 

انتظامیہ نے امید ظاہر کی کہ اس سال کے کامیاب طلبہ بھی ایم ایس کے ان ہزاروں سابق طلبہ کی صف میں شامل ہوں گے جو آج ملک بھر میں بطور ڈاکٹر قوم کی خدمت انجام دے رہے ہیں، اور تمام کامیاب امیدواروں کو نیٹ کاؤنسلنگ اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button