تلنگانہ

بال بنانے کیلئے بیوٹی پارلر جانے والی خاتون کے سر کے بال جھڑ گئے۔حیدرآباد میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد:بال بنانے کے لیے بیوٹی پارلر جانے والی ایک خاتون کے بال اس قدر بگاڑ دیے گئے کہ اب ان کے سامنے سر کے پورے بال نکالنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا ہے۔ یہ عجیب و غریب واقعہ حیدرآباد کے عابڈس علاقے میں واقع ایک بیوٹی پارلر کا ہے۔تفصیلات کے مطابق پرانا شہر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون عابڈس میں واقع ایک بیوٹی پارلر میں بالوں کو خوبصورت بنانے اور رنگ کروانے کے لیے چند دن قبل رجوع ہوئی تھی۔

 

 

 

خاتون کا کہنا ہے کہ بیوٹی پارلر میں بال بنانے والوں نے پہلے تو ان کے بال کاٹ دیے اور سر پر کوئی گرم چیز ایک گھنٹے تک لگا کر رکھی گئی جس کے بعد انہیں ایک شیمپو دے کر گھر بھجوا دیا گیا،جیسے ہی وہ گھر پہنچی ان کے سر کے سامنے کے پورے بال جھڑ گئے اور انہیں انفیکشن ہو گیا۔

 

جب علاج کے لیے ہاسپٹل سے رجوع ہوئی تو انہیں 50 ہزار روپے کا خرچ بتایا گیا۔ اس سلسلے میں جب متاثرہ خاتون نے بیوٹی پارلر کے ذمہ داروں سے شکایت کی تو انہوں نے اس معاملے میں کسی بھی طرح کی سنوائی سے انکار کر دیا جس پر یہ خاتون پولیس سے رجوع ہوئی۔

 

 

خاتون کی قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ بیوٹی پارلر والوں کی لاپرواہی اور سنگین غلطی کی وجہ سے ان کے رشتہ دار کے سر کے سامنے کے حصے کے بالوں کو نقصان پہنچا اور جب وہ دوسرے ہیئر سلون سے رجوع ہوئے تو انہیں یہ بتایا گیا کہ سر منڈوانا پڑے گا اور مکمل بال انے تک پانچ تا چھ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ متاثرہ خاتون نے عابڈس پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button