جنرل نیوز

کوہیر میں بی آر ایس پارٹی کیڈر متحد اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے تیار – عبدالوحید ٹاؤن صدر کوہیر 

کوہیر 7مئی (اردو لیکس) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر مستقر میں عبدالوحید بی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاؤن صدر نے اخباری نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ کوہیر مستقر میں بی آر ایس پارٹی کیڈر متحد ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کو کامیابی سے ہمکنار کروانے کے لیے تیار ہے،

نو منتخبہ صدر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ چیف منسٹر کے -چندر شیکھر راو کی قیادت میں سنہرا تلنگانہ کی طرف گامزن ہے،

اقلیتی قائد نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جارہی اسکیمات بلا تفریق ذات ومذہب تلنگانہ کے ہر گھر تک مہیاء کروائی جارہی ہے، اور تلنگانہ کا کوئی گھر ایسا نہیں ہے جوتلنگانہ حکومت کی اسکیم سےمحروم ہو، ہر گھرکسی نہ کسی اسکیم سے مستفید ہورہا ہے،

سابقہ منڈل پریشد رکن نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کی کامیاب پیش رفت اور بی آر ایس پارٹی و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو پر تلنگانہ کی عوام کے اطمینان اور بھروسے پر بوکھلا ہٹ کا شکار ہوکر اوجھی سیاست پر اُتر آئے ہیں،

لیکن ریاست تلنگانہ کی عوام سمجھ دار ہے اور آئندہ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کو سبق سیکھاتے ہوۓ، بی آر ایس پارٹی کو ریاست تلنگانہ میں تیسری مرتبہ اقتدار سونپے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button