ادارہ ادب اسلامی ہند جگتیال کے زیراہتمام مشاعرہ و تہنیتی تقریب

جگتیال ۔۔ ادارہ ادب اسلامی ہند جگتیال کے زیراہتمام مشاعرہ و تہنیتی تقریب بمقام دفتر جماعت اسلامی ہند جگتیال منعقد ہوئی جسکی صدارت جناب خواجہ معین الدین احمر معتمد ادارہ ادب اسلامی جنوبی ہند نے کی جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ اور جناب عماد الدین عمیر امیر مقامی اور جناب قاضی مقصود علی متین صدر قاضی شریک تھے۔ مشاعرہ و تہنیتی تقریب کی نگرانی جناب محمد امین الدین نے کی۔ پروگرام کا آغاز جناب حافظ ضیاء الدین عقیل کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ محرم الحرام کی مناسبت سے پہلا دور نعتیہ رکھا گیا ۔جسمیں مہمان شعراء اظہر کورٹلوی محسن بن محمد نرمل افسر عثمانی خواجہ معین الدین احمر طاہرگلشن آبادی محمد عبد الرشید تلگو شاعرحیدرآباد لایق علی وارثی کریمنگر افسر عثمانی اور شعیب الحق طالب نے اپنا نعتیہ کلام پیش کیا۔ جبکہ دوسرے دور میں ان شعراءکے علاوہ جناب ریاض تنہا اور رفیق جگر نے اپنے کلام سے محظوظ فرمایا۔ شہر جگتیال کے گیارہ حجاج اکرام کی تہنیت کی گءی اور جناب لایق علی وارثی پرنسپل معتمد ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کی وظیفہ حسنِ خدمت پر سبکدوشی پر انکی تہنیت پیش کی گئی۔ مشاعرہ و تہنیتی تقریب میں ذمہ داران ادارہ جناب تحسین الدین ۔ جناب سلیم الدین ۔ جناب ساجد پٹواری ۔ جناب محمد منعم الدین ۔ جناب سید سمیع الرحمن ۔ جناب خواجہ صلاح الدّین اور دوسرے شریک تھے۔ مشاعرہ کی نظامت جناب شیخ اسحاق علی نے بہترین انداز میں فرمای۔ مشاعرہ کے بعد نماز عصر ادارہ کی ریاستی عاملہ کا اجلاس صدر ادارہ کی نگرانی میں ہؤا ۔ ادارہ کے مختلف مقامات پر قایم یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آءیندہ کے لاحیہ عمل پر غور کیا گیا اور آءیندہ پابند کیا کہ وہ اپنی اپنی یونٹس پر مشاعرہ پابندی کے ساتھ رکھیں اور بچوں کے بیت بازی مقابلے منعقد کریں۔ اور طے کیا گیا کہ ماہ اکتوبر میں ایک روزہ ریاستی سطح کی کانفرنس اور کل ہند مشاعرہ حیدرآباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کانفرنس میں ایک سمینار رکھنے کافیصلہ کیا گیا ۔ بعد ازاں اجلاس اختتام پذیر ہوا۔