ایجوکیشن

اسلام ہر نافع علم کی عزت افزائی کرتا ہے

مانو ، سری نگر کیمپس میں ورکشاپ کا افتتاح۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور مولانا احمد سعید کا خطاب

سرینگر ،19ستمبر(پریس نوٹ) اسلام ہر نافع علم کی عزت افزائی کرتا ہے۔ ہم امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی طرف راغب کریں۔ یہ ورکشاپ علم تحقیق کے میدان میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے سیٹلائٹ کیمپس ،مانو آرٹس اینڈ سائنس کالج فار ویمن، سری نگر میں منعقدہ سہ روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان ”عصری، سماجی، اقتصادی اور مذہبی مسائل“ کے افتتاحی اجلاس میں کیا ۔

صدارت معروف دانشور مولانا احمد سعید نے کی ۔انہوں نے اپنی صدارتی خطاب میں کہا کہ قوم اپنی تاریخ سے بہرا ور ہوکر ہی صحیح نتیجہ فکر پر پہونچ سکے گی۔ جو قوم ماضی، حال اورمستقبل پر نظر نہیں رکھتی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی ہے۔اب ہمیںضرورت اس بات کی ہے کہ علم کو اپنا موضوع بنائیں اور تعصب کی عینک اتارپھینکیں۔ پروفیسر حمید اللہ مرازی نے کلیدی خطبہ دیا اور کہا کہ علم کا رابطہ دنیا سے کٹ گیا ہے۔ یہ اسلام کا قصور نہیں ہے ہمارا قصور ہے کیونکہ ہم نے اپنے مدارس کویونیورسٹیوں اور اعلیٰ اداروں سے الگ کر رکھا ہے ۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے خصوصی خطاب میں کہا کہ ہمیں علم کی بلندیوں کو چھونے اور اس کا رشتہ اللہ سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔

پروفیسر غضنفر علی خان، پرنسپل ،مانو آرٹس اینڈ سائنس کالج،سرینگر نے سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کے مقاصد سے متعارف کرایا اورکہا کہ سر زمین کشمیر جو ہمیشہ سے بے شمار علماءو فضلاءکی آماجگاہ رہی ہے اس سر زمین پر میں 8 سال سے قیام پذیر ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ مانوکا یہ کیمپس اپنی تمام تر جولانیوں سے قوم و ملت کے نوجوانوں کو ملک کی خدمات کے لیے تیار کرنے میں کوشاں ہے۔ ڈاکٹر محمد سراج الدین نے پروگرام کی کاروائی چلائی۔ افتتاحی اجلاس کا آغاز رقیہ بانو(ایم ۔اے ) کی قرا ¿ت سے ہوا ۔اس ورکشاپ میں کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات کے علاوہ دیگر جامعات کے اساتذہ اور اسکالرز نے شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button