تلنگانہ

بی آر ایس امیدوار سنڈرا وینکٹ ویریا نے پرچہ نامزد گی داخل کرنے سے قبل جامع مسجد پہنچ کر کامیابی کے لئے دعا کروائی

تلنگانہ کے کھمم ضلع کے ستو پلی اسمبلی حلقہ کے بی آر ایس امیدوار سنڈرا وینکٹ ویریا نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا  سنڈرا ونکٹہ ویریا نے پرچہ نامزد گی داخل کرنے سے قبل ستو پلی کے جامع مسجد پہنچ کر اپنی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔

 

اس موقع پر مولانا عبد العلیم اطہر امام خطیب جامعہ مسجد ستو پلی شیخ رفیع صدر بی آر ایس پارٹی ستو پلی ٹاؤن مکرم حسین صدر جامعہ مسجد ستو پلی شیخ امیر الدین دلاور خان صاحب شیخ مولا علی کے علاوہ دیگر مصلیان جامعہ مسجد ستو پلی موجود تھے

 

ریالی کے شکل میں سنڈرا وینکٹ ویریا پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا آج سنڈرا ونکٹہ ویریا کے پرچہ نامزد گی کے موقع پر عوامی سروں کا سیلاب ستو پلی شہر میں دیکھا گیا پورے ستو پلی شہر میں گلابی پارٹی کے جھنڈوں کو لہراتے ہوئے دیکھا گیا تمام بی آر ایس پارٹی کے کارکنان اور عوام نے اس ریالی میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی اور سنڈرا ونکٹہ ویریا سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button