نیشنل

اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی ضمانت منظور

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی درخواست ضمانت منظورکرلی ہے۔ نوجوان کامیڈین کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی توہین کے علاوہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات کا سامنا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سنجے کرول کی بنچ نے فاروقی کی ضمانت کی درخواست کو منظّرکرتے ہوئے مدھیہ پردیش میں عوام کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ان کے خلاف مختلف ریاستوں میں درج تمام ایف آئی آر کو بھی یکجا کر دیا اور اندور کے توکو گنج پولیس اسٹیشن منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ کامیڈین منور فاروقی کے خلاف الزام ہے کہ انھوں نے اندور میں ایک شو کے دوران مبینہ طور پر ہندو دیوتاؤں کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے۔ انہیں جنوری 2021 کو مدھیہ پردیش پولیس نے ایک شکایت کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button