انٹرٹینمنٹ

600 کروڑ کی فلم ” کالکی 2898″ کے ہفتہ بھر میں 700 کروڑ کے کلکشن

محمد عبدالسلام فللم جرنلسٹ

600 کروڑ کی لاگت سے بنی ڈائریکٹر ناگ اشون کی متھالوجیکل سائنس فکشن ایکشن فلم کالکی 2898 مووی نے اپنی ریلیز کے ہفتہ بھر میں گلوبل باکس آفس پر 700 کروڑ کے نشانہ کو مکمل کر دیا ہے جبکہ انڈیامیں ہفتہ بھر کے کلکشن 23.2 کروڑ ہے اور ابھی بھی یہ فلم ورلڈ وائیڈ اپنے زبر دست کلکشن کے ساتھآگے بڑھ رہی ہے اس فلم پر جہاں پروڈیوسر اشونی دت نے 600 کروڑ کا بجٹ لگایا ہے

 

اس میں سب سے زیادہ رقم ادا کاروں کو ان کی فیس کے طور پر ادا کی گئی اس فلم کے ادا کاروں نے پروڈیوسر سے کروڑوں روپے وصول کرتے ہوے .میکرز کی جیبیں ڈھیلی کر دیں اس فلم میں اپنے اپنے کرداروں کیلئے اداکاروں کی جانب سے لی گئی فیسوں کو بتاتے چلیں ساؤتھ فلم انڈسٹری کے بہوبلی پر بھاس جنہوں نے ” کالکی فلم میں بھیرو کا رول نبھایا ہے نے اس فلم کے لئے ابتداء میں 150 کروڑ کی مانگ کی تھی لیکن انہیں 80 کروڑ روپے دیئے گئے جو اس فلم کی کاسٹ کی سب سے بڑی فیس مانی جا رہی ہےصدی کے مہا نائیک امتیابھ بچن جو اکثر اپنے الگ الگ کرداروں کے لئے اپنے مداحوں کے دلوں میں رہتے ہیں اس فلم میں انہوں نے ایکبار پھر اپنے اشوتھاما کے کردار رہے عوام کا دل جیت لیا ہے امتیابھ بچن کو ان کے اس رول کے لئے 20 کروڑ ادا کئے گئے ساوتھ انڈسٹری کےسوپر اسٹار کمل ہاس نے بھی اپنے شاندار کردار کیلئے 20 کروڑ میکرز سےفیس کے طورپر حاصل کئے

 

۔ہالی ووڈ ایکٹریس دیپیکا پدوکون جو فلموں میں اپنے ایکشن اور ڈیشنگ کرداروں کی وجہہ فلموں میں چھا جاتی ہیں حاملہ ہونے کے باوجود بھی فلم کے پرکشش معاوضہ کی وجہ سے کام کیا انہوں نے فلم میں سومیتھی کا کردار نبھایا جو کالکی کو جنم دیتی ہے اُس رول کیئے میکرز کے انہیں بھی 20 کروڑ ادا کئے دشا پٹانی فلم میں سب سے کم فیس لینے والی اداکارہ رہیں جنہیں فیس کے طور پر 2 کروڑ ادا کئے گئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button