بی آر ایس کے اجلاس سے 8 ارکان اسمبلی اور بعض کارپوریٹرس غائب

حیدرآباد۔ ریاست میں 10 سال تک اقتدار پر رہنے والی بی آر ایس پارٹی کو ایک کے بعد ایک دھکے لگ رہے ہیں۔ حال ہی میں بعض ارکان اسمبلی کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کے بعد کل ایک ساتھ چھ ایم ایل سیز نے گلابی پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی، اس صورتحال میں یہ کیفیت دیکھی جا رہی ہے کہ کون پارٹی میں رہے گا اور کون پارٹی چھوڑے گا یہ سمجھ نہیں آرہا ہے
اس دوران آج تلنگانہ بھون میں پارٹی قیادت کی جانب سے گریٹر بی آر ایس قائدین کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں 8 ارکان اسمبلی اور 17 کارپورٹرس غیر حاضر رہے اور یہ بات موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ اس دوران کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آر ایس سے کانگریس میں آنے والے قائدین کا سلسلہ رکا نہیں ہے بلکہ اور بھی کئی ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز کانگریس پارٹی میں شامل ہوں گے
ایسی اطلاعات کے درمیان پارٹی قیادت کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں پارٹی کے ارکان اسمبلی اور کارپوریٹرس کے شرکت نہ کرنے کی وجہ سے کئی طرح کی قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوچکا ہے۔