تلنگانہ

حیدرآباد میں چکن کی قیمت آسمان پر

حیدرآباد: حیدرآباد میں چکن کی قیمتیں ان دنوں آسمان چھورہی ہیں۔ دو ہفتہ کے اندرچکن کی قیمت میں قریب 100 روپئے کا اضافہ ہوگیا۔ اندازہ کے مطابق اتوار کے دن گریٹرحیدرآباد میں 12 لاکھ کیلوعام دنوں میں روزانہ 5 تا 7 لاکھ کیلو چکن کی فروخت ہوتی ہے۔ تاجرین کا کہنا ہے کہ تازہ طورپرقیمتوں میں اضافہ کا اثرچکن کی فروخت پر ہوا ہے۔

 

 

اس وقت زندہ مرغ کی قیمت فی کیلو 195 روپئے تک پہنچ گئی۔ جبکہ اسکن کے ساتھ فی کیلو چکن کی قیمت 290 روپئے فی کیلو اور اسکن لیس چکن کی قیمت 320 روپئے فی کیلو ہوگئی۔ عام آدمی جہاں قیمتوں میں حد درجہ اضافہ سے پریشان ہے وہیں تاجرین کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن کے چارجیس اورمرغ کے دانہ کی قیمت میں اضافہ کا اثراس کی قیمت پر پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button