تلنگانہ

کمسن بچے پر کتوں کا حملہ۔ سنگاریڈی واقعہ کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے سنگاریڈی میں آوارہ کتوں کےحملے میں کمسن لڑکا زخمی ہوگیا۔ سنگاریڈی کےبالاجی نگر کالونی میں دو بچےسڑک سے گزر رہے تھے کہ اچانک 5 کتوں نے ایک لڑکے کا پیچھا کیا، کتوں کو پیچھے آتا دیکھ کر جان بچانے کی کوشش میں دوڑتے ہوئے وہ لڑکا گرپڑا جس کے ساتھ ہی کتوں نے اسے گھیر لیا اور کاٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔

 

 

 

اسی دوران وہاں سے گزرنے والی ایک خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھر لے کر کتوں کو بھگایا جس کی وجہ سے لڑکا محفوظ رہ گیا۔اگر خاتون بروقت مدد نہ کرتی تو شاید کتے لڑکے کو نوچ ڈالتے۔یہاں یہ ذکر بے جانا ہوگا کہ حالیہ دنوں میں آوارہ کتوں کی کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور بلدیہ کے عملے سے جب اس سلسلے میں شکایت کی جاتی ہے تو کسی بھی طرح کا واقعہ پیش آنے کے بعد بلدیہ کا عملہ چند دنوں تک کتوں کو پکڑنے کے لیے سرگرم نظر اتا ہے لیکن اس کے بعد پھر لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

 

 

 

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بلدیہ کے عملہ کو چاہیے کہ وہ آوارہ کتوں کو پکڑنے کے لیے خصوصی مہم چلا ئے۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل حیدراباد میں بھی ایک کمسن بچے پر کتوں نے حملہ کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button