اسپشل اسٹوری

بھوجپوری فلموں کی مشہور اداکارہ سحر افشا نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا کردیا اعلان

حیدرآباد _ 8 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) فلم انڈسٹری کی کئی ایسی اداکارائیں ہیں، جنہوں نے فلم انڈسٹری کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔ اس میں زائرہ وسیم اور ثنا خان جیسی ٹاپ اداکارہ کے نام شامل ہیں۔ ان دونوں اداکاروں کے بعد اب بھوجپوری اداکارہ سحر افشا نے بھی  انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنی دنیا آباد کرلی ہے۔ سحر افشا نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا

 

بھوجپوری سنیما کی معروف اداکارہ سحر افشا نے اسلامی تعلیمات پر چلنے کا فیصلہ کیا  ہے۔ سحر نے یہ اطلاع ایک انسٹاگرام پوسٹ پر شیئر کی ہیں۔ اداکارہ لکھتی ہیں کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں فلم انڈسٹری چھوڑنے جا رہی ہوں۔ اب مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں ہوگا۔

 

شوبز چھوڑنے کے بعد اداکارہ نے اللہ کی عبادت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ لکھتی ہیں کہ میں اگلی زندگی اسلامی تعلیم  اور اللہ کے حکم کے مطابق گزارنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ میں زندگی سے اپنی پریشانی ترک کررہی ہوں۔ میں اللہ سے توبہ کرتی ہوں۔ میں اللہ سے معافی مانگ رہی ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ‘میں اتفاق سے اس انڈسٹری میں آئی تھی۔ لیکن اب میں نے سب کچھ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اگلی زندگی اللہ کے نام پر ہو گی۔ اداکارہ نے کہا کہ گلیمرس زندگی چھوڑ کر اب صرف اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے جا رہی ہوں۔

سحر افشا سے پہلے ثنا خان نے بھی ایسی ہی پوسٹ کی تھی۔ ثنا خان نے سحر افشا کے پوسٹ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سحر افشا نے یہ اعلان کرنے کے بعد  ثنا خان سے ملاقات کی ۔ جس کے سوشل میڈیا پر بہت سی تصاویر اور ویڈیوز دیکھے گئے ۔ سحر افشا نے کھیساری لال یادو، پون سنگھ جیسے تمام بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

 

سحر افشا کو  بھوجپوری سنیما میں کئی چاہنے والے ہیں لوگ اداکارہ کے گانوں اور فلموں کو دیکھنے کے لیے بیتاب رہتے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button