فرانس کے میوزیم میں چلنے لگا شاہ رخ خان کے نام کا سونے کا سکہ

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ
” کبھی کبھی جیتنے کے لئے کچھ ہارنا پڑتا ہے اور ہار کے جیتنے والے کو بازیگر کہتے ہیں” یہ ڈائیلاگ بالی ووڈ ایکٹر شاہ رخ خان نے اپنی سال 1993 ء میں ریلیز ہوئی فلم ” بازیگر” میں کیا تھا جو کافی ہٹ بھی ہو اتھا ٹھیک 2018 ء میں ان کی فلم ” زیرو ” کی ناکامی کے بعد لوگوں کو یہ وہم ہونے لگا تھا کہ شاہ رخ خان کا جادو اب ختم ہو چکا ہے
لیکن سال 2023 ء میں لگاتار تین ہٹ فلمیں "پٹھان ” جوان اور ڈانکی سے یہ ثابت ہو چکا کہ "یکچر ابھی باقی ہے ” ۔شاہ رخ خان کی یہ فلمیں ملک ہی نہیں بیرون ممالک میں بھی خوب کمائی کیں کیونکہ وہاں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے اپنے 33 سالہ فلمی کیریر میں 90 فلمیں کرنے اور ان میں بیشتر ہٹ فلمیں دینے والے بادشاہ خان نے بے شمار ایوارڈز تو حاصل کئے ہی لیکن دنیا کے الگ الگ ممالک میں ان کے 14 مجسمے لگائے گئے ہیں اب ان کے 5 سالہ وقفہ کے زور دار کم بیک کے بعد فرانس کے مشہور اور سب سے قدیم میوزیم (Grevion Museum ) سے انہیں اعزاز کے طور پر ان کی تصویر اور نام کے ساتھ سونے کا سکہ جاری کیا ہے
جو عوام کے لئے رکھا گیا ہے بتاتے چلیں کہ سال 2008 ء میں اسی میوزیم میں شاہ رخ خان کا مجسمہ بھی بنایا تھا جو میوزیم میں موجود ہے اسی طرح شاہ رخ خان کو اس بات کا اعزاز حاصل ہو گیا کہ وہ پہلے انڈین ایکٹر ہیں جن کا نام فرانس نے تصویر کے ساتھ سونے کے سکے پر کندہ کرکے گریون میوزیم میں رکھا ہے یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہو گا کہ شاہ رخ خان سے قبل چارلی چاپلن ، مائیکل جیکسن کی تصویروں والے سونے کے سکے بھی میوزیم میں موجود ہیں