نیشنل

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پولس _ کانگریس بڑی پارٹی، لیکن اقتدار حاصل کرنا مشکل

بنگلورو _ 10 مئی ( اردولیکس ڈیسک) ایگزٹ پولس نے انکشاف کیا ہے کہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی کو اکثریتی سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ پیپلز پلس، ٹی وی 9 بھارت ورش، زی نیوز میٹرکس ایجنسی، ریپبلک ٹی وی ، پی مارک اور زی مارک کے ایگزٹ پولس نے بتایا ہے کہ کانگریس کو سب سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔ لیکن ایک بھی سروے میں یہ یقینی طور پر نہیں کہا گیا  کہ کانگریس کو جادوئی ہندسہ حاصل کرنے میں کامیابی ملے گی ۔

پیپلز پلس

پیپلز پلس کے ایگزٹ پولس کے مطابق کانگریس پارٹی کو کل 224 سیٹوں میں سے 107 سے 119 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ اس نے واضح کر دیا ہے کہ حکمراں بی جے پی کو صرف 78 سے 90 سیٹیں ہی ملیں گی۔ اور جے ڈی ایس کو 23 سے 29 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ دیگر جماعتوں کا  1 سے 3 سیٹیں جیتنے کا امکان ہے۔

TV9 بھارت ورش

بھارت ورش ٹی وی 9  کے ایگزٹ پول سروے میں یہ بات  سامنے آئی ہے کہ کانگریس پارٹی کو زیادہ سیٹیں ملیں گی۔ TV9 بھارت ورش نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو 99 سے 109 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ حکمراں بی جے پی 88 سے 98 سیٹوں تک محدود رہے گی۔  جے ڈی ایس کو 21 سے 26 سیٹیں اور دیگر کو 0 سے 4 سیٹیں ملیں گی۔

زی نیوز میٹرئز ایجنسی

اسی طرح زی نیوز میٹریز  ایجنسی کے سروے میں بھی کانگریس کو اکثریت حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کانگریس پارٹی 103 سے 118 سیٹوں پر جیت جائے گی۔ بی جے پی کو 79 سے 94 سیٹیں، جے ڈی ایس کو 25-33 سیٹیں اور دیگر کو 2 سے 5 سیٹیں ملیں گی۔

ریپبلک ٹی وی – پی مارک

ریپبلک ٹی وی پی مارک کے ایگزٹ پولس سروے میں بھی پتہ چلا ہے کہ کانگریس کو اکثریت ملے گی۔ جہاں کانگریس پارٹی کو 94 سے 108 سیٹیں ملنے کا امکان ہے، وہیں بی جے پی کو 85 سے 100 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ جے ڈی ایس کو 24 سے 32 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔  دیگر 2 سے 6 سیٹیں جیتیں گے۔

زی  مارک سروے

اور زی مارک سروے کے مطابق کانگریس اکثریت میں ہے۔ زی  مارک نے پیش قیاسی کی ہے کہ کانگریس پارٹی 103 سے 118 سیٹوں پر، بی جے پی کو 79 سے 94 سیٹوں پر اور جے ڈی ایس کو 25 سے 33 سیٹوں پر کامیابی ملے گی۔

جبکہ صرف سوورنا نیوز-جن کی بات، نیوز نیشن – سی جی ایس کے ایگزٹ پول نے کہا ہے کہ بی جے پی کو اکثریتی سیٹیں ملیں گی۔

سوورنا نیوز-جن کی بات

سورنا نیوز-جن کی بات نے پیش قیاسی کی ہے کہ حکمراں بی جے پی 94 سے 117 سیٹیں جیت لے گی۔ کانگریس پارٹی کو 91 سے 106 سیٹیں، جے ڈی ایس کو 14 سے 24 سیٹیں اور دیگر کو 0 سے 2 سیٹیں ملیں گی۔

نیوز نیشن – سی جی ایس

نیوز نیشن – سی جی ایس کے مطابق، بی جے پی 114 سیٹوں کے ساتھ جادوئی ہندسہ کو عبور کر کے دوبارہ اقتدار حاصل کر لے گی۔ کانگریس 86 سیٹوں پر، جے ڈی ایس کو 21 سیٹوں پر اور دیگر کو 3 سیٹوں پر کامیابی ملے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button