نیشنل

میں کینسر میں مبتلا نہیں ہوں _ میڈیا کی غلط رپورٹس پر میگا اسٹار چرنجیوی کی وضاحت

حیدرآباد _ 3 جون ( اردولیکس) تلگو فلموں کے میگا اسٹار چرنجیوی کے  کینسر میں مبتلا ہوجا نے کی آج دوپہر سے شام تک میڈیا میں کئی خبریں گردش کر رہی تھی۔ اس خبر کے ساتھ ہی پوری تلگو فلم انڈسٹری سکتہ میں آگئی۔کئی  فلمی شخصیات ان کے مداح پریشان ہوگئے  کہ میگا اسٹار کے ساتھ کیا ہوا؟  کئی  لوگوں نے ان کی صحت کے بارے میں دریافت بھی  کیا۔

میڈیا میں انھیں کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر پھیل جانے پر میگا اسٹار نے فوری ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کسی قسم کے کینسر سے متاثر نہیں ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ یہ صورتحال اس لیے پیش آئی ہے کہ کچھ میڈیا اداروں نے ان کی بات کو درست طریقے سے سمجھے بغیر اپنی پسند کے مطابق لکھا ہے۔

 

چرنجیوی نے بتایا کہ آج میں نے ایک  کینسر سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کینسر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت کے بارے میں بات کی تھی۔ میں نے کہا تھا کہ باقاعدہ طبی ٹیسٹ کروانے سے کینسر سے بچا سکتے ہیں۔ میں نے بھی اپنی  بڑی آنت کا  ٹیسٹ کروایا۔ اس کی رپورٹ کی بنیاد پر  ڈاکٹروں نے میرا علاج شروع کیا ۔ ان کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اس کا حوالہ دیتے ہوئے میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ اگر میں ٹیسٹ پہلے نہ کرایا جاتا تو یہ کینسر میں بدل جاتا تھا ، اس لیے سب کو احتیاط کرنی چاہیے اور میڈیکل ٹیسٹ/اسکریننگ کرانی چاہیے۔’

 

لیکن ان کے الفاظ کا غلط مطلب لیتے ہوئے کچھ میڈیا اداروں نے اسے ٹھیک سے نہیں سمجھا اور اسکرولنگ اور ویب آرٹیکل لکھنا شروع کردیئے کہ ‘مجھے کینسر ہوگیا’ اور ‘میں علاج کی وجہ سے بچ گیا’ ۔ اس سے غیر ضروری الجھن پیدا ہوئی۔ بہت سے خیر خواہ میری صحت کے بارے میں پیغامات بھیج رہے ہیں۔  ایسے صحافیوں سے  اپیل ہے کہ وہ معاملے کو سمجھے بغیر بکواس مت لکھیں۔ اس کی وجہ سے بہت سے لوگ خوفزدہ اور تکلیف میں ہوں گے۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button