جنرل نیوز

تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے ضمن میں آج متحدہ کھمم ضلع میں کسانوں کے دن کے طور پر منایا گیا

تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے ضمن میں آج  متحدہ کھمم ضلع میں عوامی نمائندوں نے کسانوں کے ساتھ ملکر کسان دن کے طور پر بڑے پیمانے پر منایا گیا کھمم ضلع کے ستو پلی اسمبلی حلقہ میں کسانوں نے بڑے پیمانے پر ریالی کا اہتمام کیا گیا اس ریالی میں ستو پلی رکن اسمبلی سنڈرا ونکٹہ ویریا اور رکن قانون ساز کونسل و صدر بی آر ایس پارٹی ضلع کھمم تاتا مدھو نے شرکت کی

 

اس موقع پر ستو پلی رکن اسمبلی سنڈرا ونکٹہ ویریا اور تاتا مدھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ریاستی وزیر اعلی کے سی آر نے جو اقدامات کیے ہے وہ پورے ملک کے لیے ایک مثال ہے بالخصوص ریاست تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے کاشتکاری کے لیے 24 گھنٹے برقی سربراہی کی جو دیگر ریاستوں کے لیے ایک بہترین مثال ہے

 

آج ریاست تلنگانہ میں کاشتکاری اور کسان طبقہ بے حد خوش ہے تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب متحدہ کھمم ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button