انٹر نیشنل

چار مہینے کی خاموشی کے بعد حماس کا اسرائیل پر راکٹ حملہ

حیدرآباد _ 27 مئی ( اردولیکس ڈیسک) چار مہینے کی خاموشی کے بعد حماس کے عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر راکٹ حملے شروع کر دیے۔ اتوار کے روز غزہ کی پٹی سے حماس کی افواج کی جانب سے راکٹوں کی بوچھار  کے بعد تل ابیب شہر میں فضائی حملے کے سائرن سنائی دئے ۔

 

قابل ذکر ہے کہ رواں سال جنوری کے بعد حماس کی جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا یہ پہلا راکٹ حملہ ہے۔ اسرائیلی فوج نے تازہ ترین راکٹ حملوں کا جواب دیا۔ اسرائیل کی فوج نے دعوٰی کیا کہ رفح کی جانب سے داغے گئے راکٹ اسرائیلی علاقے میں گرے تھے اور انہیں روک لیا گیا تھا۔

 

اسرائیل جو گزشتہ آٹھ ماہ سے غزہ پر جنگ کر رہا ہے، اس بات سے آگاہ ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ گروپ اچانک حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔ اسی کے ایک حصے کے طور پر لبنان میں مقیم حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری نصر اللہ نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کو سرپرائز کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے اسرائیل سے کہا کہ  آپ ہماری مزاحمت سے حیرت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

 

اسرائیلی حکومت پر شہریوں کو حماس سے آزاد کروانے کے مطالبے میں شدت پیدا ہوگئی ہے  تل ابیب میں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے غزہ میں حماس کے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کو واپس لانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button