نیشنل

مالیگاؤں مجلس کے صدر و سابق میئر عبدالمالک محمد پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

مالیگاوں _ 27 مئی ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر کے مالیگاؤں کے سابق میئر اور مالیگاؤں مجلس کے صدر  عبدالمالک محمد  پر  پیر کی  علی الصبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔ اس واقعہ میں انھیں تین گولیاں لگیں۔

 

انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا اور علاج کیا گیا۔ سینے کے بائیں جانب، دائیں ران اور دائیں بازو پر چوٹیں آئیں۔ حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں ناسک کے دوسرے اسپتال لے جایا گیا۔

 

عبدالمالک محمد مہاراشٹرا مجلس کی شاخ کے ایک اہم لیڈر ہیں ۔ ناسک پولیس نے بتایا کہ حملہ پیر کو تقریباً 1.20 بجے اس وقت ہوا جب وہ اولڈ آگرہ روڈ پر ایک ریستوران کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے ۔ حملہ آور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ حملہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button