نیشنل

خاتون ٹیچر نے 11ویں جماعت کے طالب علم کو بنایا جنسی ہراسانی کا شکار ۔ ممبئی کے ایک اسکول میں شرمناک واقعہ

ممبئی ۔ ممبئی کے ایک مشہور و معروف اسکول میں خاتون ٹیچر نے 11ویں جماعت کی طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔خاتون ٹیچر 2023 میں اسکول کی سالگرہ کے موقع پر گروپ ڈانس کی تیاری کے دوران متاثرہ طالب علم سے واقف ہوئیں۔

 

اس کے بعد خاتون ٹیچر لڑکے کو کئی فائیو سٹار ہوٹلوں میں لے گئی اور کہا کہ اساتذہ اور طلباء کے درمیان ایسی باتیں معمول کی بات ہیں۔خاتون ٹیچر نے لڑکے کو شراب بھی پلائی اور جب وہ انتہائی بے چین ہو گیا تو اس کی پریشانی کم کرنے کے لیے اسے دوائیاں دیں۔

 

والدین اپنے بیٹے کے رویہ میں تبدیلی دیکھ کر اور تحقیقات کے بعد حقیقت جان کر حیران رہ گئے۔والدین نے اس معاملے پر کسی سے شکایت نہیں کی ان کو اندازہ تھا کہ ان کے بیٹے کی اسکولی تعلیم جلد مکمل ہو جائے گی اور اس کے بعد وہ لیڈی ٹیچر  سے نہیں مل سکے گا۔

 

بورڈ کے امتحانات کے بعد اسکول چھوڑنے کے بعد بھی لیڈی ٹیچر کی جانب سے طالب علم سے رابطہ کرنے کی کوشش کے بعد والدین نے پولیس سے رجوع کیا۔

 

پولیس نے خاتون ٹیچر کو گرفتار کر لیا پوکسو کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button