انٹرٹینمنٹ

انیل کپور نے یش راج کی تین فلمیں وار 2 ، الفا اور پٹھان 2 سائن کرلیں

محمد عبدالسلام فلم جرنلسٹ

بالی ووڈ کے چھکاس ایکٹر انیل کپور کے بارے میں بگ باس اور او ٹی ٹی سیزن 3 کی میزبانی میں ناکامی کی خبریں آرہی ہیں لیکن بگ باس کے ذریعہ نگیٹیو پبلسٹی کے باوجود بالی ووڈ فلمساز انہیں اپنی فلموں میں سائن کرنے لگے ہیں ساجد نڈیاڈوالا نے جہاں انیل کپور کو اپنی ملٹی اسٹار کاسٹ فلم "ھاوس فل 5″ میں سائن کیا ہے اس کے ساتھ ہی آدتیہ چوپڑہ نے یش راج بیائر پر بننے جارہی اسپائس یونیورس کی تین فلموں کے لئے انیل کپور سے ڈیل سائن کی ہے

 

وار 2 جس میں رتیک روشن اور جونیر این ٹی آر مرکزی کرداروں میں ہیں وہیں اس فلم میں کیارا اڈوانی لیڈنگ لیڈی ہے انیل کپور اس فلم میں ” را ” (ریسرچ اینڈ اپرشین ونگ) کے چیف کا رول کرتے نظر آئیں گے۔اس کے علاوہ یشں راج کی جو دوسری فلم انیل کپور نے سائن کی ہے وہ ” الفا” ٹائیٹل سے بتائی جائے گی۔جس میں عالیہ بھٹ اور شروری واگھ بھی ہیں یشں راج کی ، جو سب سے بڑی فلم انیل کپور نے سائن کی ہے وہ ہے شاہ رخ خان اور دیپیکا پدوکون کی پٹھان 2 یش راج کے ذرائع کی مانیں تو اس بیائر کی کئی اسپائی یونیورسی فلموں کے کسی نہ کسی کردار میں اب انیل کپور نظر آتے رہیں گے۔بتایا جا رہا ہے کہ ” ٹائیگر ورسیس پٹھان ” میں ان کا اہم رول ہو سکتا ہے

 

یہاں ہم بتاتے چلیں کہ ریٹنگ چارٹ کے اعتبار سے انیل کپور ف۸ فلم 10 کروڑ فیس چارج کر رہے ہیں دن کے حساب سے سائن کیا جائے تو وہ ایک دن کا ایک سے دیڑھ کروڑ فیس چارج کرتے ہیں ایسے میں اگر کوئی فلمساز ان کے سین کم سے کم دنوں میں شوٹ کرتے ہیں تو وہ انہیں لے کر فائدہ میں ہی ہو گا اور انیل کپور بھی مصروف ہوتے ہوئے انڈسٹری میں قائم رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button