تلنگانہ

مسلمان ہر گز کانگریس کے جھانسے میں نہ آئیں : شیخ عبداللہ سہیل

جڑچرلہ27 نومبر (اردولیکس) بی آر ایس کے اقلیتی قائد شیخ عبداللہ سہیل نے ریاست کے مسلمانوں کو کانگریس سے چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے جڑچرلہ میں اقلیتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ سہیل نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں آر ایس ایس کے ایجنٹ شامل ہوگئے ہیں اور وہ مسلمانوں کے ساتھ جھوٹی ہمدردی بتا کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں مسلمان ہر گز کانگریس کے جھانسے میں نہ آئیں۔ اور اپنا ایک ایک ووٹ بی آر ایس پارٹی کے امیدواروں کو دیتے ہوئے تلنگانہ میں امن وامان برقرار رکھنے اور ریاست کے مسلمانوں کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے چندرشیکھرراو حکومت کو تعاون کریں۔

جڑچرلہ کے آر کے گارڈن فنکشن ہال میں اتوار کو بی آرایس پارٹی کی جانب سے حلقہ اسمبلی جڑچرلہ کے مسلم اقلیتوں کا ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا ۔ جس میں مہمانان خصوصی کے طور پر محمد مسیح اللہ خان وقف بورڈ چیر مین اور شیخ عبداللہ سہیل مائنارٹی سیل بی آرایس پارٹی حیدر آباد، عبدالہادی ایڈوکیٹ جابر بن سعید سید ضلع محبوب نگر ایم آئی ایم کو آرڈینیٹر ، ذاکر ایڈوکیٹ نے خطاب کیا ۔ بعد ازاں جڑچرلہ بی آرایس پارٹی کے امیدوار لکشما ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت میں ہی جڑچرلہ مسلم اقلیتوں کے اکثر ترقیاتی کام انجام دیئے ہیں ۔ لہذا آپ لوگ اس مرتبہ کار کے نشان کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پرستار عاشق ضلع ڈی سی ایم ایس ڈائریکٹر محبوب نگر ، ایم رمیش ریڈی سابق زرعی مارکٹ چیر مین بادے پلی محمد علی دانش ڈپٹی چیرمین زرعی مارکٹ بادے پلی ، ایم اے ملک شاکر ایڈوکٹ محمد حفیظ الرحمن، عبد کریم ، عبد المقیت الحسیب، اظہیر الدین، معز چشتی ، ایان، جابر لطیف ، سید مسیح الدین ، نظام محمود، جہیا نگر ، صادق، محمد غوث محمد بشیر کے علاوہ دیگر بی آرایس پارٹی کے قائدین کی کثیر تعداد میں موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button