انٹر نیشنل

تمام ہندوستانی عازمین حج بخیر و عافیت مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ سفارت خانہ ہند ریاض

ریاض ۔ کے این واصف

تقریباُ ایک لاکھ 75 ہزار ہندوستانی عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ سفارت خانہ ہند ریاض کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تمام عازمین 13 جون (۸ ذی الحجہ) کو ظہر سے قبل “منی” پہنچ جائیں۔ بتایا گیا کہ امسال سارے ہندوستانی عازمین کو منی کی مقررہ حدود کے اندر ہی جگہ حاصل ہوئی ہے۔ یہاں انھیں تازہ پکاکھانا پیش کیا جائے گا۔

 

اس سال 33 ہزار ہندوستانی عازمین جدہ سے مکہ تیز رفتار “حرمین ٹرین” سے سفر کیا جو 300 کیلو میٹر فی گھنٹہ سے دوڑتی ہے۔ بتایا گیا کہ بغیر محرم کے حج پر آنے والی ہندوستانی خواتین کی تعداد پانچ ہزار سے زیادہ ہے۔ یہ ریکارڈ تعداد اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ ان خواتین کے لئے علیحدہ بلڈنگس، ڈسپنسریز، اسپتال کے علاوہ ان کی دیکھ ریکھ کے لئے خواتین اسٹاف متعین کئے گئے۔

 

عازمین کے لئے “Haj Suvidha App” فراہم کیاگیا جس کے ذریعہ عازمین معلومات حاصل کرسکتے ہین اور شکایات بھی درج کرسکتے ہیں۔عازمین کی صحت و سلامتی کے لئے ہندوستانی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے ڈاکٹرز اور پرامیڈیکلس کا بہت بڑا گروپ روانہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایمبولس کی تعداد میں اضافہ کیا۔ بتایا گیا کہ ہندوستانی وہ واحد عازمین ہیں جنہیں 24 گھنٹے رہائش سے حرم تک بس کے سہولت حاصل ہے۔

 

بیان کے مطابق ہندوستانی حج مشن کو مقامی حج انتظامیہ میں اعلیٰ مقام حاصل ہے۔ حج 2024 کے انتظامات میں ہندوستانی حج مشن اہم رول ادا کررہاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button