انٹرٹینمنٹ

منور فاروقی نے بگ باس 17 کا ٹائٹل جیت لیا

ممبئی: مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے بگ باس 17 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ وہ ایک ٹرافی اور 50 لاکھ روپے انعام کی رقم اور ایک لگژری کار لے کر اپنے گھر لوٹے۔

 

جبکہ ابھیشیک کمارفرسٹ رنر اپ بنے۔بگ باس 17 کے فائنل میں پہنچنے والوں میں انکیتا لوکھنڈے، منور فاروقی، ابھیشیک کمار، ارون مشیٹی اور منارا چوپڑا کے نام شامل تھے۔ یہ تمام مقابلہ کرنے والے شو میں اپنے کھیل اور حکمت عملی کی وجہ سے خبروں میں تھے۔

 

ان پانچوں میں سے فائنل ٹرافی کس کو ملے گی اس پر کافی تجسس پایا جاتا تھا تاہم ٹائٹل منور فاروقی نے اپنے نام کیا۔بگ باس 17 کے گھر سے نکلتے ہی ابھیشیک کمار اور منور فاروقی جذباتی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button