تلنگانہ

پرجا بھون میں پرجا دربار کا انعقاد_ چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے سینکڑوں افراد نے اپنے مسائل پیش کئے

حیدرآباد _ 8 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے  جیوتی راؤ پھولے امبیڈکر پرجا بھون میں پرجا دربار شروع کیا ۔ ریاست بھر کے مختلف علاقوں کی عوام  بڑی تعداد میں چیف منسٹر  کے کیمپ آفس صبح کے اولین ساعتوں میں پہنچ گئی۔ عہدیداروں نے ان کے  نام درج کرلئے  اور انہیں  پرجا بھون میں داخل ہونے کی اجازت دی ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی براہ راست لوگوں سے درخواستیں وصول کر رہے ہیں۔ عوام اپنے مسائل چیف منسٹر کو پیش کررہے ہیں اور ان کے مسائل سننے کے بعد ان کی تحریری یادداشت حاصل کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button