انٹرٹینمنٹ

5,900 فٹ کی بلندی پر فٹبال میچ — روسی ایتھلیٹ نے دنیا کو کردیا حیران

روس کے ایتھلیٹ سرگئی بوئٹسوو نے ایڈرینالین کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دنیا کو حیران کردیا، انہوں نے فٹبال کھیلنے کا روایتی تصور بدلتے ہوئے زمین پر نہیں بلکہ 5,900 فٹ کی بلندی پر اُڑتی ہاٹ ایئر بیلون کے اوپر منی فٹبال میچ کھیل کر سنسنی پھیلا دی۔

 

اس حیرت انگیز مظاہرے کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ یہ دنیا کا پہلا فٹبال میچ ہے جو ہاٹ ایئر بیلون پر کھیلا گیا۔ فضا میں تیرتے اس کھیل کے دوران ہر پاس اور ہر کک خطرے سے بھرپور تھی،

 

تیز ہوا، بیلون کی ہلچل اور مسلسل اچھلتی گیند نے لمحہ بہ لمحہ تناؤ بڑھا دیا جبکہ پس منظر میں ایک ہوائی جہاز کے چکر لگانے سے منظر مزید ڈرامائی بن گیا۔ ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button