جرائم و حادثات
حیدرآباد کے گرلز ہاسٹل میں لگی بھیانک آگ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے مشیرآباد پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ایک گرلز ہاسٹل میں جمعرات کو اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
خوش قسمتی سے واقعہ کے وقت ہاسٹل میں کوئی موجود نہیں تھا، جس کے باعث ممکنہ بڑا حادثہ ٹل گیا۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ہائیڈرا کے عملے نے موقع پر پہنچ کر تین فائر انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی
شبہ ہے کہ آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے سبب پیش آئی تاہم واقعہ کی مزید جانچ جاری ہے۔ آگ لگتے ہی افراتفری مچ گئی۔



