انٹرٹینمنٹ

روہت شیٹی کی فلم سنگھم اگین کے 25 کروڑ کے کلائمکس کی حیدر آباد میں شوٹنگ مکمل

محمد عبدالسلام فلم جرنلسٹ

ڈائریکٹر روہت شیٹی نے اپنی ملٹی اسٹار کاسٹ فلم سنگھم اگین کے کلائمکس کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے 250 کروڑ روپیوں کے بجٹ سے بن رہی اس فلم کے کلائمکس سین پر روہت شیٹی نے  25 کروڑ روپئے خرچ کئے  ہیں جس کی وجہ یہ فلم سرخیوں میں آگئی ہے بلکہ اب یہ ہندوستانی سینما کی تاریخ کا سب سے مہنگا کلائمکس سین ہو گیا ہے

 

اس کلائمکس سین کو 6 رائیٹرس کی ٹیم نے 18 مہینوں میں لکھا ہے خطرناک اسٹنٹس کی وجہ اداکاروں کے لئے پوری احتیاط برتی گئی ۔ کلائمکس سین کی مکمل شوٹنگ حیدر آباد کے راموجی فلم سٹی میں کی گئی ۔فلم کی زیادہ تر شوٹنگ ممبئی کے علاوہ کشمیر میں بھی کی گئی ،  سنگھم اگین روہت شیٹی کی کاپ یونیورس کی پانچویں سیریز اور سنگھم کی تیسری قسط اور سنگھم ریٹرنس کا سیکوئیل ہوگی۔

 

اس فلم میں اجے دیوگن، کرینہ کپور جیکی شراف کے مرکزی کرداروں کے علاوہ ارجن کپور ایک خطرناک اور خونخوار ویلین کے کردار میں دیکھے جائیں گے۔ فلم میں اکشے کمار ، رنویر سنگھ ، دیپکا پدوکون ، ٹیکر شراف کے بھی مہمان کردار ہے فلم بہت بڑے کنیویس پر شوٹ کی گئی ہے جو اب مکمل ہے فی الحال فلم کا پوسٹ پروڈکشن ورک جاری ہے روہت شیٹی اس فلم کو یکم نومبر دییاوی کے موقع پر ریلیز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button