انٹرٹینمنٹ

کرکٹر یوواراج سنگھ پر Six SIXES ٹائیٹل سے فلم کی شروعات سدھانت چترویدی کر سکتے ہیں فلم میں یووی کا کردار

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ

مہندر سنگھ دھونی (دار ان ٹولڈ اسٹوری) محمد اظہر الدین ( اظہر ) سچن ٹنڈولکر ( سچن اے بلین ڈریمس ) کرکٹر متھالی راج (شاباش مٹھو )کے بعد اب ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی پووا راج سنگھ کی پرسنل اور پروفیشنل زندگی پر بھی فلم بننے جا رہی ہے اس طرح ملکھا سنگھ کے بعد چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والے یہ دوسرے اسپورٹس مین ہوں گے جن کی بائیوپک بنائی جائے گی۔

 

یوواراج نگھ کی اس بائیوپک کو ٹی سیریز کے بھوشن کمار اور روی بھگ چند کا پروڈیوس کر رہے ہیں اس فلم میں یو وارج کی زندگی کے سفر کینسر جیسے مہلک مرض سے اُن کی جنگ اور ٹی ٹونٹی کے 6 گیند پر 6 چھکے کی محنت کو بھی دکھا یا جائے گا ۔ اب سوال یہ ہے کہ یو واراج کے کردار کو سلور اسکرین پر کون نبھائے گا ۔ لیکن اس کے لئے اب تک کئی نام سامنے آئے ہیں ان میں رنبیر کپور ، وکی کوشل ، رنویر سنگھ ، آشیمان کھرانہ لیکن جہاں تک ہم سمجھتے ہیں یہ کردار سدھانت چترویدی کے حصہ میں ہی آسکتا ہے

 

کیونکہ سدھانت کی جانب سے کرکٹ پر مشتمل ویب سیریز ” انسائیڈ ایج میں کرکٹر کے نبھائے کردار کو دیکھ کر یووا راج نے کہا تھا کہ ان کے کردار کو اگر کوئی پردہ پر نبھا سکتا ہے تو وہ سدھانت چترویدی ہو سکتا ہے ویسے سدھانت کے لئے سب سے مثبت بات یہ ہے کہ ان کا جسم کھلاڑی جیسا ہے بتاتے چلیں 2011 ء میں کینسر سے متاثر ہونے کے باوجود یو واراج سنگھ نے ملک کو ورلڈ کپ میں کامیابی دلانے میں ایک بہت اہم کر دار نبھایا تھا اور 17 سالوں کا ان کا انٹر نیشنل کرکٹ کیریر ان کے لاکھوں کروڑوں چاہنے والوں سے بھرا پڑاہے یوواراج سنگھ نے اپنے کیریر کے دوران 40 ٹسٹ میچس کھلیے ہیں جس میں 33.93 کے اوسط سے 1900 رنس بنائے ہیں اور 304 ون ڈے مہیجس میں انہوں نے 36.56 کے اوسط سے تقریبا 8701 رنس بنائے ہیں

 

اس کے علاوہ انہوں نے 58 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 28.02 کے اوسط سے تقریبا 1177 رنس بنائے ہیں اُن کے بیاٹ نے اب تک 71 نصف سنچریاں اور 17 سنچریاں بنائی ہیں اس کے علاوہ ان کے نام 148 انٹرنیشنل وکٹس لینا بھی درج ہے یو واراج نے 2007 ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2011ء میں ونڈے ورلڈکپ میں انڈیا کو ٹروفی جیتانے میں اہم رول ادا کیا تھا یہ جو فلم آئے گی وہ یقینا یو واراج کی زندگی کے کچھ صفحات کو ضرور کھولے گی ۔جن میں لوگ جھانکنا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button