سلمان خان کی مشہور فلم ” میں نے پیار کیا” ایک بار پھر ہوگی سینما تھیٹرس میں ریلیز

ممبئی: سال 1990 کی دہائی کی مقبول سلمان خان اور بھاگیہ شری کی جوڑی ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پر نظر آئے گی۔ دونوں ایک بار پھر بڑے پردے پر رومانس کرتے نظر آنے والے ہیں۔ 35 سال بعد ان کی فلم ایک بار پھر سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔
اس جوڑی کی سپرہٹ فلم دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔ اسے سورج برجاٹیہ نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ 1989 میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے کافی کمائی کی تھی۔ ان کی فلم اس وقت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی۔ یہ فلم کوئی اور نہیں بلکہ ‘میں نے پیار کیا’ ہے۔فلم ‘میں نے پیار کیا’ کی ریلیز کے 35 سال مکمل ہوں گے۔
اس خاص موقع پر میکرز نے اسے ایک بار پھر سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سے پہلے امتیاز علی کی فلم ‘لیلیٰ مجنوں’ ریلیز ہوئی تھی جو 6 سال قبل فلاپ رہی تھی اور اب دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد اس نے خوب کمائی کی تھی۔ اس کے بعد ‘میں نے پیار کیا’ کو دوبارہ ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہ فلم 23 اگست 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔