ایجوکیشن

شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن برانچ وجیتا جونیئر کالج عادل آباد کے طلبہ کا انٹر امتحانات میں شاندار مظاہرہ

عادل آباد۔10/مئی(اردو لیکس)شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن برانچ وجیتا جونیئر کالج عادل آباد کے طلباء و طالبات نے انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم میں اعلیٰ نمبروں کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کالج،اساتذہ اور والدین کا نام روشن کرتے ہوئے ایک مثال قائم کی ہے۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل وجیتا جونیئر کالج عبدالحمید سر نے میڈیا کو دیے گئے بیان میں کیا

۔انہوں نے بتایا کہ وجیتا جونیئر کالج کی ایک طالبہ امیمہ فردوس دختر محمد حسیب نے 440 کے منجملہ 434 نمبرات حاصل کرتے ہوئے Bipc سال اول میں مستقر عادل آباد میں اول مقام حاصل کیا۔اسی کالج کی ایک اور طالبہ ثناء اقراء دختر محمد سراج نے 440 کے منجملہ 431 نمبرات حاصل کرتے ہوئے Bipc سال اول میں مستقر عادل آباد میں دوسرا مقام حاصل کیا۔اس سلسلہ میں وجیتا جونیئر کالج میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو سرپرستوں کی موجودگی میں تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارک باد دی اور مزید نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ اور سرپرستوں سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button