مبارکباد

مجتبٰی فاروق صاحب وائس آف میڈیا (اُردُو سیل) کے مہاراشٹر صدر منتخب _ کُل ھند صدر مفتی محمد ھارون ندوی نے کیا اعلان 

وائس آف میڈیا مُلک کے مشہور معروف صحافیوں کی ایک بڑی تنظیم ھے ،جو بہت ھی کم مدت میں مُلک کے تقریباً ۲۳ صوبوں میں پھیل چُکی ھے،اور ۲۰ ھزار صحافی اِس تنظیم کا حصہ بن گئے ہیں ،یہ تنظیم صحافیوں کے تحفظ اور اُنکے حقوق کی لڑائی کے ساتھ ساتھ صحافت کی حفاظت اور مثبت صحافت پر کام کرتی ھے ، صحافیوں کے گھر ،اُنکی صحت ،اُنکے بچوں کی تعلیم کی فِکر اور ھر طرح سے تحفّظ اِس تنظیم کا مقصد اور مشن ھے ، اِس تنظیم کے بانی صدر محترم سندیپ كاڑے اور شعبہ اردو کے صدر مفتی محمد ھارون ندوی نے مہاراشٹر کی ذمےداری شہر اورنگ آباد کے مشہور معاروف روزنامہ ایشیاء ایکسپریس کے ڈائریکٹر انچیف اور تعلیمی سماجی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی متحرک شخصیت جناب مجتبٰی فاروق صاحب کو سونپی ھے اور موصوف کے مہاراشٹر صدر منتخب کئے جانے کا اعلان کیا گیا

 

،برادرانِ وطن کے ساتھ ساتھ مِل کر مثبت صحافت کی طرف قدم بڑھائیں اور اس پیارے مُلک کی اور پوری انسانیت کی حفاظت کی فِکر کریں،اِس کوشش کے ساتھ آگے بڑھیں جو وقت کی اھم ضرورت ھے، اِس تنظیم کا ماننا ہے کہ مثبت صحافت ھی اب مُلک کو بچا سکتی ھے، ہمیں اُمید ھے کہ صحافی حضرات جو کوئی بھی زبان میں اخبارا ت میں لکھتے ہو اِس عظیم تنظیم کے ساتھ جڑ کر اپنے حقوق کی حفاظت اور مثبت صحافت سے مُلک و ملت کی حفاظت کا عظیم فریضہ انجام دیں گے۔۔ اِس تنظیم سے جڑنے کے لئے آپ زمیداروں سے رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button