نیشنل

حج پیکیج کی لاگت کو پہلی مرتبہ نئی حج پالیسی کے تحت تقریباً 50 ہزار روپے کم کر دیا گیا

نئی دہلی _ 7 فروری (اردولیکس) حکومت ہند  نے کہا ہے کہ حج پیکیج کی لاگت کو پہلی مرتبہ نئی حج پالیسی کے تحت تقریباً 50ہزار روپے کم کر دیا گیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں اقلیتوں کے امور کی وزارت نے کہا ہے کہ اس نئی اہم حج پالیسی سے عازمین حج کو مالی راحت ملے گی۔ اُس نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ نئی حج پالیسی کے تحت حج کے لیے درخواست دینے والوں سے درخواست کے لیے کوئی چارج نہیں لیا جائے گا۔ وزارت نے کہا ہے کہ اس کے تحت خواتین، نوزائدہ بچوں، دیویانگ جن اور عمر رسیدہ لوگوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button