جرائم و حادثات

پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں خاتون اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے کی خودکشی کی کوشش۔ تلنگانہ کے ضلع میدک میں واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک خاتون اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے خودکشی کی کوشش کی اور سب انسپکٹر پر ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا گیاہے۔ یہ واقعہ چلپچڈپولیس اسٹیشن کے احاطہ میں پیش آیا۔اے ایس آئی کی شناخت 45سالہ سدھارانی کے طورپر کی گئی ہے

 

جس نے پھانسی کے ذریعہ خودکشی کرنے کی مبینہ کوشش کی تاہم اس کے ساتھیوں نے اسے بچا لیا اور اسے مقامی ہاسپٹل منتقل کیا۔خاتون اے ایس آئی نے الزام لگایا کہ سب انسپکٹر اسے ہراساں کر رہا تھا اور کہا کہ ایس آئی نے اس کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر اسے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ اس دوران یہ معاملہ اعلیٰ حکام سے رجوع کیا گیا ، ذرائع سے معلوم ہوا کہ سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ دو دن سے

 

ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے پر وجہہ دریافت کی گئی اور ہراسانی کی تردید کی گئی۔ اعلیٰ حکام اس واقعہ کی محکمہ جاتی تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button