نیشنل

خاتون رکن اسمبلی نے پارٹی کارکن سے کرلی شادی

نئی دہلی _ 8 اکتوبر ( اردولیکس) پنجاب میں برسراقتدار جماعت عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی نریندر کور بھراج (28) نے پارٹی  کارکن منیدیپ سنگھ سے شادی کرلی ۔ پنجاب کے چیف منسٹر بھگونت مان نے ان کی شادی میں شرکت کی جو جمعہ کو پٹیالہ کے رورےوال گاؤں کے ایک گردوارہ میں ہوئی تھی

 

سنگرور گاؤں کے ایک سادہ کسان خاندان سے تعلق رکھنے والی، نریندر کور نے پنجاب یونیورسٹی، پٹیالہ سے ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کی۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران، انہوں نے اپنے گاؤں میں اکیلے ہی عام آدمی پارٹی کا بوتھ قائم کرتے ہوئے سب کی توجہ مبذول کروائی۔ بھگونت مان کی ہمت افزائی سے  انھوں نے سیاست میں داخل ہوئی۔ نریندر کور بھراج نے اس سال ہونے والے پنجاب قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ایم ایل اے کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔ نریندر کور کو پنجاب میں سب سے کم عمر ایم ایل اے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ منیدیپ سنگھ پہلے سنگرور ضلع کے AAP میڈیا انچارج کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button